عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 17 ڈالر کی کمی سے 4235 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 44 ہزار 900 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 81 ہزار 430 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتے کو فی تولہ سونا 10600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کی کمی سے 5261 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.