عالمی و مقامی مارکیٹوں میں مسلسل اڑان کے بعد ہفتے کو سونا اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 106 ڈالر کی نمایاں کمی سے 4252 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں بھاری کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 10 ہزار 600 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 46 ہزار 300 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 9088 روپے کی نمایاں کمی سے 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونا 14100 روپے کے ایک دن کے سب سے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار ساڑھے 4 لاکھ کی سطح عبور کرتے ہوئے 4 لاکھ 56 ہزار 900 روپے کی بلند سطح پر جاپہنچا تھا۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 231 روپے کی نمایاں کمی سے 5273 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.