یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے جمعہ کے روز کہا کہ انہوں نے امریکی کمپنی کے عہدیداروں سے ملاقات کی ہے جو ٹوماہاک میزائلز اور پیٹریاٹ سسٹمز تیار کرتی ہے، وہی ہتھیار جن کی فراہمی کیف نے روس کے خلاف اپنے دفاع کو مضبوط بنانے کے لیے طویل عرصے سے مانگ رکھی ہے۔
زیلنسکی نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ہم نے ریتھیون کی پیداوار کی صلاحیت، یوکرین کے فضائی دفاع اور طویل فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے باہمی تعاون کے امکانات، اور یوکرین۔امریکا کے مشترکہ پیداوار کے منصوبوں کے امکانات پر گفتگو کی۔


Comments
Comments are closed.