BR100 Decreased By (-0.73%)
BR30 Decreased By (-0.77%)
KSE100 Decreased By (-0.49%)
KSE30 Decreased By (-0.47%)
BAFL 58.44 Decreased By ▼ -0.58 (-0.98%)
BIPL 25.20 Decreased By ▼ -0.09 (-0.36%)
BOP 33.99 Increased By ▲ 0.03 (0.09%)
CNERGY 8.11 Decreased By ▼ -0.20 (-2.41%)
DFML 20.84 Decreased By ▼ -0.18 (-0.86%)
DGKC 192.97 Decreased By ▼ -2.69 (-1.37%)
FABL 89.79 Decreased By ▼ -0.42 (-0.47%)
FCCL 52.83 Decreased By ▼ -0.17 (-0.32%)
FFL 17.95 Decreased By ▼ -0.20 (-1.1%)
GGL 18.97 Decreased By ▼ -0.17 (-0.89%)
HBL 285.50 Decreased By ▼ -2.31 (-0.8%)
HUBC 214.38 Decreased By ▼ -1.57 (-0.73%)
HUMNL 10.88 Decreased By ▼ -0.12 (-1.09%)
KEL 8.02 Decreased By ▼ -0.12 (-1.47%)
LOTCHEM 27.89 Decreased By ▼ -0.61 (-2.14%)
MLCF 86.51 Decreased By ▼ -1.37 (-1.56%)
OGDC 319.96 Decreased By ▼ -0.62 (-0.19%)
PAEL 39.42 Decreased By ▼ -0.65 (-1.62%)
PIBTL 16.67 Decreased By ▼ -0.09 (-0.54%)
PIOC 266.06 Decreased By ▼ -1.72 (-0.64%)
PPL 228.18 Decreased By ▼ -2.19 (-0.95%)
PRL 34.68 Decreased By ▼ -0.36 (-1.03%)
SNGP 99.18 Decreased By ▼ -0.18 (-0.18%)
SSGC 26.60 Decreased By ▼ -0.37 (-1.37%)
TELE 8.28 Decreased By ▼ -0.09 (-1.08%)
TPLP 8.22 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
TRG 69.71 Decreased By ▼ -0.92 (-1.3%)
UNITY 11.67 Decreased By ▼ -0.10 (-0.85%)
WTL 1.28 Decreased By ▼ -0.01 (-0.78%)

غزہ میں جنگ بندی کے بعد اسرائیل میں اس امید نے جنم لیا ہے کہ ملک عالمی سطح پر اپنی ساکھ کی بحالی کا عمل شروع کر سکتا ہے، جو دو سالہ جنگ کے دوران بڑھتی ہوئی تنہائی اور انسانی جانی نقصان کے باعث شدید متاثر ہوئی۔

اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد سے مغربی دنیا میں عوامی رائے اسرائیل کے خلاف نمایاں طور پر بدلی ہے۔ اس حملے میں تقریباً 1,200 افراد ہلاک اور 251 کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ تاہم، اسرائیلی فوجی کارروائی کے نتیجے میں اب تک غزہ میں 67,000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جس نے عالمی سطح پر اسرائیل کے خلاف سخت ردعمل کو جنم دیا۔

برطانیہ، اسپین اور آئرلینڈ سمیت کئی مغربی ممالک نے حالیہ مہینوں میں فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیرِاعظم بینجمن نیتن یاہو اور واشنگٹن اس کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ متعدد اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ انسانی نقصان نے اسرائیل کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ماہرین کے مطابق، حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کی رہائی اسرائیل کی عالمی شبیہ کی بحالی کا آغاز بن سکتی ہے۔ تاہم، سابق فوجی ترجمان پیٹر لرنر نے کہا کہ اس کے لیے نیتن یاہو حکومت کو محض بیانات نہیں بلکہ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہوگی، جن میں امن، بے گناہ جانوں کے تحفظ اور بین الاقوامی قوانین کا احترام شامل ہے۔

رائے عامہ کے تازہ سروے کے مطابق، 66 فیصد اسرائیلی ممکنہ عالمی تنہائی سے خوفزدہ ہیں، جبکہ مغرب میں اسرائیل کے خلاف عوامی ہمدردی کم ہو رہی ہے۔

دوسری جانب، اسرائیلی تجزیہ کار پنینا شرویت باروخ نے زور دیا کہ اسرائیل کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ 20 نکاتی منصوبے پر عمل کرتے ہوئے علاقائی استحکام اور اعتدال پسند عرب ممالک سے تعلقات کی بحالی کے اقدامات کرنے چاہییں، تاکہ اسرائیل اپنی بین الاقوامی ساکھ اور سفارتی حیثیت دوبارہ قائم کر سکے۔

Comments

Comments are closed.