BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

غزہ میں دو سال سے جاری جنگ کے خاتمے کی کوششوں کے تحت فلسطینی گروپ حماس نے پیر کے روز سات اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی سے طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کے ابتدائی مرحلے کے طور پر سامنے آیا، جس کا مقصد خطے میں جاری تنازع کا خاتمہ ہے۔

ذرائع کے مطابق رہا کیے گئے ساتوں یرغمالیوں کو غزہ میں حماس کے عسکری ونگ کی جانب سے انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ معاہدے کے تحت حماس کی تحویل میں موجود 13 دیگر زندہ یرغمالی اور 28 دیگر اسرائیلیوں — جن میں 26 ہلاک شدہ اور دو لاپتہ شامل ہیں — کی حوالگی بعد میں متوقع ہے۔

دوسری جانب، اسرائیل نے بھی تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں اور نظربندوں کی رہائی کا عمل پیر کے روز شروع کیا۔ حکام کے مطابق 1,966 قیدیوں کو مختلف اسرائیلی جیلوں سے بسوں کے ذریعے منتقل کیا گیا، جنہیں غزہ کے ناصر اسپتال میں رہا کیا جانا تھا۔

اطلاعات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ سے تعلق رکھنے والے نقاب پوش مسلح افراد ناصر اسپتال پہنچے، جبکہ اسرائیل میں شہری ریم فوجی کیمپ اور تل ابیب کے ہاسٹیجز اسکوائر میں اسرائیلی پرچم لہرا کر یرغمالیوں کی رہائی کا جشن منا رہے تھے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنگ ختم ہو گئی ہے اور اب خطہ نارملائزیشن کی طرف بڑھے گا۔ ٹرمپ پیر کو اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) سے خطاب کریں گے، جہاں ان کا ہیرو کی طرح استقبال متوقع ہے، جبکہ اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے اعلان کیا ہے کہ ٹرمپ کو جلد ملک کا اعلیٰ ترین سول اعزاز دیا جائے گا۔

ادھر حماس کے عسکری ونگ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ معاہدے کی تمام شرائط اور وقت پر عمل کرے گا، بشرطیکہ اسرائیل بھی اسی طرح پابند رہے۔

رپورٹس کے مطابق، جنگ کا آغاز 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ایک حملے سے ہوا تھا، جس میں 1,200 اسرائیلی ہلاک اور 251 افراد یرغمال بنائے گئے، جب کہ اس کے جواب میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں سے غزہ میں 67,000 سے زائد فلسطینی شہید ہوئے۔

پائیدار امن کے امکانات اب مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی عالمی امن کانفرنس پر منحصر ہیں، جس میں 20 سے زائد عالمی رہنما ٹرمپ کی قیادت میں شریک ہوں گے، تاہم معاہدے کے کئی نکات اب بھی غیر واضح ہیں۔

Comments

Comments are closed.