BR100 Increased By (0.63%)
BR30 Increased By (0.61%)
KSE100 Increased By (0.55%)
KSE30 Increased By (0.56%)
BAFL 58.63 Increased By ▲ 0.19 (0.33%)
BIPL 25.44 Increased By ▲ 0.24 (0.95%)
BOP 34.28 Increased By ▲ 0.29 (0.85%)
CNERGY 8.15 Increased By ▲ 0.04 (0.49%)
DFML 20.80 Decreased By ▼ -0.04 (-0.19%)
DGKC 196.06 Increased By ▲ 3.09 (1.6%)
FABL 89.80 Increased By ▲ 0.01 (0.01%)
FCCL 53.60 Increased By ▲ 0.77 (1.46%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.12 Increased By ▲ 0.15 (0.79%)
HBL 287.39 Increased By ▲ 1.89 (0.66%)
HUBC 215.40 Increased By ▲ 1.02 (0.48%)
HUMNL 10.98 Increased By ▲ 0.10 (0.92%)
KEL 8.07 Increased By ▲ 0.05 (0.62%)
LOTCHEM 28.00 Increased By ▲ 0.11 (0.39%)
MLCF 87.76 Increased By ▲ 1.25 (1.44%)
OGDC 322.80 Increased By ▲ 2.84 (0.89%)
PAEL 39.64 Increased By ▲ 0.22 (0.56%)
PIBTL 16.78 Increased By ▲ 0.11 (0.66%)
PIOC 268.00 Increased By ▲ 1.94 (0.73%)
PPL 230.19 Increased By ▲ 2.01 (0.88%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.05 Decreased By ▼ -0.13 (-0.13%)
SSGC 26.98 Increased By ▲ 0.38 (1.43%)
TELE 8.29 Increased By ▲ 0.01 (0.12%)
TPLP 8.36 Increased By ▲ 0.14 (1.7%)
TRG 70.50 Increased By ▲ 0.79 (1.13%)
UNITY 11.79 Increased By ▲ 0.12 (1.03%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)

امریکی مغربی ساحل پر موجود سب سے بڑی ریفائنریوں میں سے ایک میں آگ لگنے کے بعد مسلسل چار سیشنز کی گراوٹ کے بعد جمعہ کو خام تیل کی قیمتوں میں 1 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے باوجود یہ جون کے آخر سے اپنی سب سے بڑی ہفتہ وار گراوٹ کی جانب گامزن رہیں۔

برینٹ کروڈ کی قیمت 61 سینٹ یعنی 1 فیصد اضافے سے 64.73 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئیں۔

امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیدیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کروڈ 62 سینٹ، یعنی 1 فیصد اضافے کے ساتھ 61.10 ڈالر فی بیرل پرجاپہنچا۔

جمعہ کو امریکی مغربی ساحل پر شیورون کی ایل سیگوندو ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کاؤنٹی اہلکار کے مطابق آگ کو ایک مخصوص علاقے تک محدود کردیا گیا ہے۔

امریکی توانائی کے اس بڑے ادارے نے ایک ریگولیٹری فائلنگ میں بتایا کہ 290,000 بیرل یومیہ کی پیداوار رکھنے والی ریفائنری میں ایمرجنسی فلیئرنگ بھی ہوئی جو بنیادی طور پر پٹرول، جیٹ فیول اور ڈیزل پیدا کرتی ہے۔

تاہم اس ہفتے برینٹ 7.6 فیصد اور ڈبلیو ٹی آئی 7 فیصد کم ٹریڈ کررہا تھا جس کی وجہ مارکیٹ کی یہ توقع تھی کہ اوپیک پلس گروپ زائد رسد کے خدشات کے باوجود پیداوار میں مزید اضافہ کر سکتا ہے۔

ذرائع نے رواں ہفتے رائٹرز کو بتایا کہ اوپیک پلس نومبر میں یومیہ تیل کی پیداوار میں 5 لاکھ بیرل تک اضافہ کرنے پر متفق ہوسکتا ہے جو اکتوبر کیلئے طے شدہ اضافے سے 3 گنا زیادہ ہوگا کیونکہ سعودی عرب مارکیٹ میں اپنا حصہ دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔

آئی جی کے تجزیہ کار ٹونی سائی کامور نے کہا کہ اگر اوپیک پلس اس ہفتے کے آخر میں آگے بڑھ کر یومیہ 5 لاکھ بیرل پیداوار میں اضافے کا اعلان کرتا ہے تو یہ اتنا بڑا اضافہ ہوگا کہ خام تیل کی قیمت دوبارہ گرسکتی ہے جو ابتدائی طور پر 58.00 ڈالر کی سپورٹ تک جاسکتی ہے، اس کے بعد اس سال کی کم ترین سطح یعنی تقریباً 55.00 ڈالر کو آزمایا جاسکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس کی جانب سے ممکنہ طور پر بڑھتی ہوئی سپلائی، ریفائنریوں کی مرمت کے باعث عالمی سطح پر خام تیل کی پروسیسنگ میں سست روی اور آنے والے مہینوں میں موسمی طور پر طلب میں کمی — یہ سب عوامل امریکہ سمیت دیگر مقامات پر تیل کے ذخائر میں اضافے کی رفتار کو تیز کریں گے۔

انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن نے بدھ کو بتایا کہ گزشتہ ہفتے امریکہ میں خام تیل، پٹرول اور ڈیزل کے ذخائر میں اضافہ ہوا کیونکہ ریفائننگ سرگرمیاں اور طلب کمزور رہی۔

جے پی مورگن کے تجزیہ کاروں نے ایک نوٹ میں کہا کہ ہمارا ماننا ہے کہ ستمبر ایک موڑ ثابت ہوا ہے اور اب تیل کی مارکیٹ 2025 کی چوتھی سہ ماہی اور اگلے سال کے دوران نمایاں سرپلس کی طرف بڑھ رہی ہے۔

جی سیون کے وزرائے خزانہ نے بدھ کو کہا کہ وہ ان خریداروں کو ہدف بنا کر روس پر دباؤ بڑھانے کے اقدامات کریں گے جو روسی تیل کی خریداری میں مسلسل اضافہ کررہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.