BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)

برج کلین انرجی مضاربہ (بی سی ای ایم) اور پاور سیمنٹ لمیٹڈ (پی سی ایل) نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گرین کیپٹو پاور ٹرانزیکشن پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت 1.5 ارب روپے لاگت کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت 7.5 میگاواٹ کا ونڈ کیپٹو پاور پلانٹ قائم کیا جائے گا۔

یہ اقدام بینک آف پنجاب کی قیادت میں شروع کیا گیا ہے، جسے نیشنل بینک آف پاکستان اور پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کی معاونت حاصل ہے، جیسا کہ پیر کو بی سی ای ایم کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو جمع کرائی گئی فائلنگ میں کہا گیا۔

بیان میں کہا گیا کہ بی سی ای ایم نے پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے ساتھ 1.5 ارب روپے کے پروجیکٹ فنانس فسیلٹی کے معاہدے پر دستخط کیے، جو پاکستان کی پہلی گرین کیپٹو پاور ٹرانزیکشن ہے اور یہ لیز کے انتظام کے تحت کام کرے گی۔

بی سی ای ایم کے مطابق یہ منصوبہ ملک کی پائیدار توانائی کی طرف منتقلی میں ایک تاریخی قدم ہے، جس میں بینک آف پنجاب نے مرکزی کردار ادا کیا ہے اور وہ اس ڈیل میں لیڈ بینک، ایڈوائزر، آرینجر، انٹرا کریڈٹر ایجنٹ اور فنانسنگ فریم ورک کے اسٹرکچرر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

نیشنل بینک آف پاکستان اس ٹرانزیکشن کے لیے سیکیورٹی ایجنٹ کے طور پر کام کرے گا، جبکہ پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی نے مشارکہ پارٹنر کے طور پر شمولیت اختیار کی ہے۔ اس نے پہلے بھی بی سی ای ایم کے سولر منصوبے کی معاونت کی تھی اور بی سی ای ایم فنڈ کے لیے ایکویٹی فراہم کنندہ کا کردار بھی ادا کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق کہ یہ تعاون پاکستان کے صنعتی ڈي کاربنائزیشن کے سفر کے لیے ادارہ جاتی حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ پیش قدمی پاور سیمنٹ کے اس وژن کی عکاسی کرتی ہے، جس کا مقصد اپنے آپریشنز کو ڈي کاربنائز کرنا اور توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے، جبکہ بی سی ای ایم بطور پاکستان کا پہلا کلین انرجی انویسٹمنٹ فنڈ/مضاربہ اسٹریٹجک اور شریعت کے مطابق حل فراہم کرنے کی منفرد حیثیت رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ منصوبہ اورینٹ انرجی سسٹمز کے ذریعے مکمل کیا جائے گا، جس میں گولڈ ونڈ کے ٹربائنز استعمال ہوں گے۔

یہ اقدام پاور سیمنٹ کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ اپنی سائٹ پر ہی صاف اور قابل اعتماد بجلی پیدا کرے، فوسل فیول پر انحصار کم کرے اور پاکستان کے کلین انرجی اہداف میں شراکت ڈالے۔ اسی کے ساتھ بی سی ای ایم پاکستان کے نجی شعبے کے کلین انرجی پارٹنرشپس کے لیے ایک مثال قائم کرے گا کہ کس طرح جدید فنانسنگ اور پروجیکٹ ڈویلپمنٹ صنعتی ڈي کاربنائزیشن کو تیز تر بنا سکتے ہیں۔

Comments

Comments are closed.