BR100 Decreased By (-2.95%)
BR30 Decreased By (-3.56%)
KSE100 Decreased By (-2.49%)
KSE30 Decreased By (-2.47%)
BAFL 57.15 Decreased By ▼ -0.95 (-1.64%)
BIPL 26.82 Decreased By ▼ -0.83 (-3%)
BOP 33.75 Decreased By ▼ -1.54 (-4.36%)
CNERGY 9.65 Decreased By ▼ -0.40 (-3.98%)
DFML 18.60 Decreased By ▼ -0.78 (-4.02%)
DGKC 204.50 Decreased By ▼ -12.80 (-5.89%)
FABL 96.80 Decreased By ▼ -2.93 (-2.94%)
FCCL 51.15 Decreased By ▼ -3.07 (-5.66%)
FFL 16.56 Decreased By ▼ -0.72 (-4.17%)
GGL 22.98 Decreased By ▼ -1.70 (-6.89%)
HBL 298.90 Decreased By ▼ -12.03 (-3.87%)
HUBC 217.28 Decreased By ▼ -5.50 (-2.47%)
HUMNL 10.89 Decreased By ▼ -0.11 (-1%)
KEL 7.60 Decreased By ▼ -0.33 (-4.16%)
LOTCHEM 30.36 Decreased By ▼ -1.27 (-4.02%)
MLCF 93.80 Decreased By ▼ -7.14 (-7.07%)
OGDC 328.00 Decreased By ▼ -3.59 (-1.08%)
PAEL 41.55 Decreased By ▼ -2.36 (-5.37%)
PIBTL 16.49 Decreased By ▼ -1.10 (-6.25%)
PIOC 258.00 Decreased By ▼ -11.54 (-4.28%)
PPL 226.00 Decreased By ▼ -6.42 (-2.76%)
PRL 42.01 Decreased By ▼ -0.72 (-1.68%)
SNGP 103.95 Decreased By ▼ -6.82 (-6.16%)
SSGC 28.83 Decreased By ▼ -1.86 (-6.06%)
TELE 8.84 Decreased By ▼ -0.47 (-5.05%)
TPLP 10.70 Decreased By ▼ -1.05 (-8.94%)
TRG 61.42 Decreased By ▼ -2.65 (-4.14%)
UNITY 9.75 Decreased By ▼ -0.30 (-2.99%)
WTL 1.24 Decreased By ▼ -0.04 (-3.13%)

جنوبی کوریا نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو ناقابلِ عمل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ میں 350 ارب ڈالر کی پیشگی سرمایہ کاری کرنے کی سکت نہیں رکھتا اور اب اس کے لیے متبادل حل تلاش کیے جا رہے ہیں۔ یہ بات سیئول کے صدارتی مشیر نے ہفتے کے روز کہی ہے۔

جولائی میں دونوں اتحادی رہنماؤں کے درمیان امریکی ٹیرف کو 25 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کرنے پر طے پانے والے ابتدائی معاہدے کے بعد، جنوبی کوریا نے کہا تھا کہ یہ 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری قرضوں، قرض کی ضمانتوں اور ایکویٹی کی صورت میں ہوگی۔

تاہم اس ہفتے اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنوبی کوریا یہ سرمایہ کاری ”پیشگی“ فراہم کرے گا، حالانکہ سیئول کا موقف ہے کہ اس نوعیت کی ادائیگی ایشیا کی چوتھی بڑی معیشت کو مالیاتی بحران کی طرف دھکیل سکتی ہے۔

جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سونگ لاک نے چینل اے نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ”یہ موقف کسی قسم کی سودے بازی کی چال نہیں بلکہ ایک معروضی اور حقیقت پسندانہ بات ہے کہ ہم اس سطح کی سرمایہ کاری کرنے کے قابل نہیں۔“

انہوں نے مزید کہا کہ ”ہم 350 ارب ڈالر نقد ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے۔“

جنوبی کوریا، جس نے جولائی میں امریکہ میں 350 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا تھا، اب ان رقوم پر امریکی کنٹرول کے مطالبے پر پیچھے ہٹ گیا ہے اور جنوبی کورین حکام کا کہنا ہے کہ تجارتی معاہدے کو باضابطہ شکل دینے کے مذاکرات تعطل کا شکار ہو چکے ہیں۔

جمعرات کو صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے نافذ کردہ وسیع تر ٹیرف سے حاصل ہونے والی مبینہ آمدنی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ”ہمارے پاس جاپان سے 550 ارب ڈالر ہیں، جنوبی کوریا سے 350 ارب ڈالر، وہ بھی پیشگی۔“

گزشتہ ہفتے جنوبی کوریا کے صدر لی جے میونگ نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا ہے کہ اگر حفاظتی اقدامات، جیسے کہ کرنسی سویپ، نہ کیے گئے تو جنوبی کوریا کی معیشت، جس کے زرِمبادلہ کے ذخائر 410 ارب ڈالر ہیں، اس بڑے پیمانے کی ادائیگی کی صورت میں بحران کا شکار ہو سکتی ہے۔

صدر لی کے اعلیٰ مشیر برائے قومی سلامتی، وی سونگ لاک نے کہا کہ اگر اس رقم کی پیشگی نقد ادائیگی کا مطالبہ کیا جائے تو جنوبی کوریا کے موقف پر کوئی سوال نہیں اٹھایا جا سکتا کیونکہ یہ حقیقتاً ناقابلِ عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ”ہم متبادل امکانات پر غور کر رہے ہیں،“ اور مزید بتایا کہ سیئول، آئندہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن ( اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کو، جس میں ٹرمپ کی شرکت متوقع ہے، اس معاہدے کو حتمی شکل دینے کے لیے استعمال کرنا چاہتا ہے۔

Comments

Comments are closed.