عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعہ کو سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 3740 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 3 لاکھ 95 ہزار 800 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت 858 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 39 ہزار 334 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 2 ہزار روپے کی کمی سے 396800 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 64 روپے کی کمی سے 4599 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.