BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو اعلان کیا کہ وہ اسرائیل کو مقبوضہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ الحاق کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض دائیں بازو کے اسرائیلی سیاستدان الحاق کے مطالبات کر رہے ہیں، لیکن یہ نہیں ہوگا۔ اب بہت ہو گیا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ یہ سب رک جائے۔“

ٹرمپ کے اس بیان نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے لیے نئی مشکل کھڑی کر دی ہے، جو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے لیے نیویارک پہنچ چکے ہیں۔ نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ اسرائیل واپس جا کر اس معاملے پر تبصرہ کریں گے۔

عرب ممالک نے بھی ٹرمپ کو پہلے ہی متنبہ کیا تھا کہ مغربی کنارے کے الحاق کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اس پیغام کو بخوبی سمجھتے ہیں۔

اس وقت تقریباً 7 لاکھ اسرائیلی آبادکار 27 لاکھ فلسطینیوں کے درمیان مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں رہائش پذیر ہیں۔ بین الاقوامی برادری ان بستیوں کو غیر قانونی قرار دیتی ہے، تاہم اسرائیل اسے مسترد کرتے ہوئے تاریخی اور سلامتی کے جواز پیش کرتا ہے۔

دریں اثنا، اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران امریکہ نے مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لیے 21 نکاتی منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ غزہ میں حماس کے ساتھ تقریباً دو سال سے جاری جنگ کو ختم کیا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے عرب اور اسرائیلی رہنماؤں سے بات کی ہے اور امید ہے کہ غزہ معاہدہ جلد طے پا جائے گا۔

Comments

Comments are closed.