BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جمعرات کو ترک صدر طیب اردوان سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔ اردوان اس دورے میں امریکا کو پابندیاں ختم کرنے اور ایف 35 لڑاکا طیارے فراہم کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ چھ سال بعد ان کا پہلا دورہ وائٹ ہاؤس ہے۔

سابق صدر جو بائیڈن کے دور میں واشنگٹن نے انقرہ سے فاصلہ رکھا تھا، جس کی بڑی وجہ ترکی کے روس کے ساتھ تعلقات تھے،تاہم ٹرمپ، جو ماسکو کو زیادہ مثبت نظر سے دیکھتے ہیں اور اردوان سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، کے ساتھ ترکی بہتر تعلقات کا خواہاں ہے۔ دونوں ممالک کے مؤقف شام کے معاملے میں اب قریب ترہو گئے ہیں لیکن اسرائیل کی غزہ پر کارروائیوں پر اختلافات بدستور برقرار ہیں۔ اردوان نے اقوام متحدہ میں کہا کہ غزہ پر خاموش رہنے والے اس ظلم میں شریک ہیں۔

امریکی پابندیوں کے باعث ترکی کو ایف 35 پروگرام سے 2020 میں خارج کیا گیا تھا، تاہم انقرہ کو امید ہے کہ نئی گرمجوشی معاملات میں پیش رفت لا سکتی ہے۔ ترک صدر کے مطابق ملاقات میں ایف 35، ایف 16 طیاروں کی خریداری اور دفاعی تعاون مرکزی نکات ہوں گے۔ امریکی حکام کے مطابق ایف 16 طیاروں کا مسودہ تیار ہے لیکن ایف 35 اس وقت تک شامل نہیں ہو سکتے جب تک ترکی کے پاس روسی ایس 400 میزائل موجود ہیں۔

اس کے ساتھ ہی ترک ایئر لائنز اور بوئنگ کے درمیان 200 سے زائد طیاروں اور 10 ارب ڈالر مالیت کے انجنوں کی ممکنہ ڈیل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ نیٹو کی دوسری بڑی فوج رکھنے والا ترکی خطے میں اپنی فضائی طاقت بڑھانے کے لیے یورو فائٹر ٹائیفون سمیت مختلف جنگی طیارے خریدنے کا خواہاں ہے۔

Comments

Comments are closed.