BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
دنیا

امریکا نے غزہ جنگ پر سلامتی کونسل کی قرارداد چھٹی بار ویٹو کر دی

  • قرار داد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 منتخب اراکین نے تیار کی تھی اور اس کے حق میں 14 ووٹ آئے
شائع اپ ڈیٹ

امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو اُس مسودۂ قرار داد کو ویٹو کر دیا جس میں غزہ میں فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی کے ساتھ ساتھ اسرائیل پر امدادی سامان کی ترسیل پر عائد تمام پابندیاں اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

یہ قرار داد سلامتی کونسل کے 15 میں سے 10 منتخب اراکین نے تیار کی تھی اور اس کے حق میں 14 ووٹ آئے، تاہم امریکا نے چھٹی بار ویٹو کا استعمال کیا۔ قرار داد میں یہ بھی مطالبہ شامل تھا کہ حماس اور دیگر گروپوں کی قید میں موجود تمام یرغمالیوں کو فوری، باعزت اور غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے۔

ڈنمارک کی اقوام متحدہ میں سفیر کرسٹینا مارکس لاسن نے ووٹنگ سے قبل کہا کہ غزہ میں قحط کی تصدیق ہو چکی ہے، یہ محض پیش گوئی یا خدشہ نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ اسرائیل نے غزہ سٹی میں فوجی کارروائی بڑھا دی ہے جس نے شہریوں کی اذیت میں کئی گنا اضافہ کر دیا ہے۔

امریکا روایتی طور پر اسرائیل کو اقوام متحدہ میں سفارتی تحفظ دیتا آیا ہے، تاہم گزشتہ ہفتے اس نے ایک غیر معمولی قدم اٹھاتے ہوئے اُس بیان کی حمایت کی تھی جس میں قطر پر حالیہ حملوں کی مذمت کی گئی تھی، اگرچہ متن میں اسرائیل کا نام شامل نہیں تھا۔ لیکن اس ہفتے کے ویٹو نے واضح کیا کہ واشنگٹن دوبارہ اسرائیل کے مؤقف کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی سفارت کار مورگن اورٹیگس نے کہا کہ اس جنگ کی ذمہ داری حماس پر ہے۔ اسرائیل جنگ بندی کی تجویز کو مان چکا ہے لیکن حماس نے انکار کیا۔ اگر حماس یرغمالیوں کو رہا کر دے اور ہتھیار ڈال دے تو یہ جنگ آج ہی ختم ہو سکتی ہے۔

غزہ میں اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک 64,000 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر عام شہری شامل ہیں، جبکہ اسرائیلی اعداد و شمار کے مطابق حماس کے حملے میں 1,200 افراد مارے گئے تھے۔

Comments

Comments are closed.