BR100 Decreased By (-0.41%)
BR30 Decreased By (-0.6%)
KSE100 Decreased By (-0.31%)
KSE30 Decreased By (-0.29%)
BAFL 56.59 Increased By ▲ 0.12 (0.21%)
BIPL 24.79 Increased By ▲ 0.16 (0.65%)
BOP 29.98 Decreased By ▼ -0.14 (-0.46%)
CNERGY 12.85 Decreased By ▼ -0.13 (-1%)
DFML 18.20 Increased By ▲ 0.71 (4.06%)
DGKC 184.85 Decreased By ▼ -2.37 (-1.27%)
FABL 93.50 Decreased By ▼ -0.21 (-0.22%)
FCCL 51.27 Decreased By ▼ -0.38 (-0.74%)
FFL 14.34 Decreased By ▼ -0.15 (-1.04%)
GGL 18.95 Decreased By ▼ -0.09 (-0.47%)
HBL 302.74 Decreased By ▼ -1.04 (-0.34%)
HUBC 198.75 Decreased By ▼ -0.21 (-0.11%)
HUMNL 9.80 Decreased By ▼ -0.05 (-0.51%)
KEL 6.02 Decreased By ▼ -0.04 (-0.66%)
LOTCHEM 26.25 Increased By ▲ 0.08 (0.31%)
MLCF 89.25 Decreased By ▼ -1.98 (-2.17%)
OGDC 313.70 Increased By ▲ 0.31 (0.1%)
PAEL 35.00 Decreased By ▼ -0.24 (-0.68%)
PIBTL 14.53 Decreased By ▼ -0.18 (-1.22%)
PIOC 234.17 Decreased By ▼ -5.45 (-2.27%)
PPL 219.60 Decreased By ▼ -1.76 (-0.8%)
PRL 91.88 Increased By ▲ 0.66 (0.72%)
SNGP 90.65 Decreased By ▼ -0.22 (-0.24%)
SSGC 23.12 Decreased By ▼ -0.18 (-0.77%)
TELE 7.45 Decreased By ▼ -0.16 (-2.1%)
TPLP 12.28 Decreased By ▼ -0.28 (-2.23%)
TRG 55.32 Decreased By ▼ -0.47 (-0.84%)
UNITY 7.96 Decreased By ▼ -0.06 (-0.75%)
WTL 1.01 Increased By ▲ 0.01 (1%)

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جمعرات کو معمولی کمی دیکھنی میں میں آئی، جب امریکی فیڈرل ریزرو نے اپنی پالیسی شرح سود میں توقعات کے مطابق ایک چوتھائی فیصد کمی کی اور اشارہ دیا کہ سال کے اختتام سے قبل مزید کمی ممکن ہے۔ شرح سود میں کمی کے باعث مستقبل میں تیل کی طلب میں اضافے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔

برینٹ کروڈ فیوچرز 8 سینٹ کمی کے بعد 67.87 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ 10 سینٹ کمی کے ساتھ 63.95 ڈالر فی بیرل پر آ گئے۔

فیڈرل ریزرو کا فیصلہ لیبر مارکیٹ میں کمزوری کے اشاروں کے ردعمل میں سامنے آیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق شرح سود میں کمی عام طور پر تیل کی طلب کو سہارا دیتی ہے۔ رائسٹاڈ انرجی کے چیف اکانومسٹ کلاڈیو گیلمبرتی کے مطابق شرح سود میں حالیہ کمی اور متوقع مزید کمی برینٹ کے لیے مثبت عنصر ہوگی، جو اوپیک پلس کی پیداوار میں اضافے سے پیدا ہونے والے دباؤ کو کسی حد تک کم کرے گی۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق گزشتہ ہفتے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کی بڑی وجہ ریکارڈ کم درآمدات اور دو سال کی بلند ترین سطح پر برآمدات تھیں۔ تاہم ڈیزل اور دیگر ڈسٹلیٹ مصنوعات کے ذخائر میں 4 ملین بیرل اضافے نے طلب پر سوالات کھڑے کیے اور قیمتوں پر دباؤ ڈالا۔

جے پی مورگن کے مطابق عالمی تیل کی طلب رواں سال اب تک اوسطاً 104.4 ملین بیرل یومیہ رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.52 ملین بیرل یومیہ زیادہ ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ امریکا اور چین میں فضائی سفر کی سرگرمیاں سست روی کا شکار ہیں، لیکن یورپ، مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا میں سرگرمیاں اب بھی بڑھ رہی ہیں۔

Comments

Comments are closed.