BR100 Decreased By (-1.39%)
BR30 Decreased By (-1.72%)
KSE100 Decreased By (-1.3%)
KSE30 Decreased By (-1.25%)
BAFL 56.74 Decreased By ▼ -0.95 (-1.65%)
BIPL 27.04 Decreased By ▼ -0.38 (-1.39%)
BOP 33.68 Decreased By ▼ -0.51 (-1.49%)
CNERGY 9.81 Increased By ▲ 0.19 (1.98%)
DFML 18.52 Decreased By ▼ -0.11 (-0.59%)
DGKC 207.87 Decreased By ▼ -5.16 (-2.42%)
FABL 98.90 Decreased By ▼ -1.89 (-1.88%)
FCCL 53.52 Decreased By ▼ -0.63 (-1.16%)
FFL 16.68 Decreased By ▼ -0.16 (-0.95%)
GGL 23.57 Decreased By ▼ -0.40 (-1.67%)
HBL 304.39 Decreased By ▼ -4.87 (-1.57%)
HUBC 218.11 Decreased By ▼ -3.42 (-1.54%)
HUMNL 10.66 Decreased By ▼ -0.23 (-2.11%)
KEL 7.35 Decreased By ▼ -0.24 (-3.16%)
LOTCHEM 29.11 Decreased By ▼ -1.32 (-4.34%)
MLCF 95.50 Decreased By ▼ -2.66 (-2.71%)
OGDC 317.94 Decreased By ▼ -5.42 (-1.68%)
PAEL 41.83 Decreased By ▼ -0.42 (-0.99%)
PIBTL 16.50 Decreased By ▼ -0.32 (-1.9%)
PIOC 280.01 Decreased By ▼ -5.95 (-2.08%)
PPL 219.74 Decreased By ▼ -4.99 (-2.22%)
PRL 44.59 Increased By ▲ 2.94 (7.06%)
SNGP 107.49 Decreased By ▼ -2.70 (-2.45%)
SSGC 28.93 Decreased By ▼ -0.38 (-1.3%)
TELE 8.76 Decreased By ▼ -0.23 (-2.56%)
TPLP 12.10 Decreased By ▼ -0.67 (-5.25%)
TRG 60.03 Decreased By ▼ -0.42 (-0.69%)
UNITY 10.11 Decreased By ▼ -0.26 (-2.51%)
WTL 1.23 Decreased By ▼ -0.04 (-3.15%)

باخبر ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس (پی ایم او) نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی انتظامی نگرانی میں آنے والے اداروں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز (بی او ڈیز) میں خالی نشستوں کو تین روز کے اندر پُر کرنے کے لیے فوری اقدامات کریں۔

ذرائع کے مطابق یہ خط اس وقت جاری کیا گیا جب حالیہ دنوں میں وزیرِ تجارت جام کمال خان اور وزیراعظم آفس کے درمیان پاکستان ری انشورنس کمپنی لمیٹڈ (پی آر سی ایل) میں وزیراعظم کے خصوصی سیکریٹری شکیل مگنیجو کی بطور ڈائریکٹر تعیناتی پر اختلاف سامنے آیا۔

ایڈیشنل سیکریٹری وزیراعظم آفس (او اینڈ بی) سید حمید علی، جو وزارتِ تجارت سے تبادلے کے بعد پی ایم او میں تعینات ہوئے، نے اپنے مراسلے میں وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ کے 24 جولائی 2025ء کے خط کا حوالہ دیا ہے۔ اس خط میں وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق وزارتوں کو کہا گیا تھا کہ بورڈز پر خالی آسامیوں کو فوری طور پر پر کیا جائے۔

ایڈیشنل سیکریٹری کے مطابق تمام وزارتیں اور ڈویژنز تین روز کے اندر اپنے بورڈز کی تکمیل کریں اور اس مقصد کے لیے بورڈ نامزدگی کمیٹی (بی این سی) کے اجلاس طلب کریں، جبکہ سمریاں آئندہ ہفتے تک وزیراعظم کو منظوری کے لیے ارسال کی جائیں۔

وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر توقیر حسین شاہ نے اپنے علیحدہ خط میں وزیراعظم کے خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مختلف سرکاری اداروں (پی ایس ایز) کے بورڈز کی موجودہ صورتحال وزیراعظم کو پیش کی گئی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ایم او کی بارہا یاد دہانیوں کے باوجود بڑی تعداد میں بورڈز اب بھی نامکمل ہیں اور متعدد نشستیں خالی پڑی ہیں۔

وزیراعظم نے زور دیا ہے کہ سرکاری اداروں کے بورڈز کی بروقت تکمیل ان کی مؤثر اور شفاف کارکردگی کے لیے ناگزیر ہے، لہٰذا تمام خالی نشستوں کو ایک ماہ کے اندر پر کیا جائے۔

اس مقصد کے لیے پی ایم او نے واضح ٹائم لائنز بھی مقرر کی ہیں:جہاں سلیکشن مکمل ہوچکا اور صرف وفاقی کابینہ کی منظوری باقی ہے، وہاں کابینہ ڈویژن آئندہ اجلاس میں سمری پیش کرے۔ جہاں بی این سی سفارشات دے چکی مگر کارروائی زیرِ التوا ہے، وہاں سمری ایک ہفتے میں وزیراعظم کو بھیجی جائے۔ جہاں بی این سی سفارشات نہیں ہوئیں، وہاں اجلاس 10 دن کے اندر منعقد کیے جائیں۔ مختلف بورڈز میں خالی عارضی نشستوں کو پر کرنے کے عمل کو بھی فوری ترجیح دی جائے۔

Comments

Comments are closed.