سونے کی قیمت میں مزید اضافہ ہونے کے نتیجے میں عالمی اور مقامی سطح پر نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 12 ڈالر کے اضافے سے 3552 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 1200 روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 77 ہزار 900 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1029 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 23 ہزار 988 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر برقرار رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 4315 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.