BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

وفاقی وزیر برائے توانائی سردار اویس احمد خان لغاری نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد سے ملاقات کی، جس کی قیادت ڈائریکٹر انرجی، جون ہو ہوانگ کر رہے تھے۔

ملاقات میں پاکستان کے توانائی شعبے میں اصلاحات، ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (دسکوز) کی نجکاری، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) ماڈل اور آئندہ تعاون پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے ہمیشہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل اور انٹیگریٹڈ انرجی پلاننگ کو فروغ دینے میں مثبت کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں تین ڈسکوز کو نجی شعبے میں دیا جائے گا اور اس ضمن میں سرمایہ کاری اور تکنیکی معاونت کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

وزیر توانائی نے زور دیا کہ حکومت صاف توانائی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، برقی گاڑیوں کے لیے نیا ٹیرف متعارف کرایا جا چکا ہے اور گرڈ و میٹرنگ سسٹمز کو بہتر بنانے کے لیے بین الاقوامی تعاون حاصل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے ماحولیاتی ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تقریباً 2,800 میگاواٹ کے فوسل فیول پاور پلانٹس مقررہ وقت سے پہلے بند کر دیے ہیں اور اب ملک گرین فنانسنگ اور کاربن کریڈٹس تک رسائی چاہتا ہے۔

جون ہو ہوانگ نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک کو پاکستان کے توانائی شعبے کی معاونت پر فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس شعبے کے لیے 130 ملین ڈالر منظور کیے گئے ہیں جن میں سے ابتدائی طور پر 30 ملین ڈالر فوری دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک حکومت کی گرین فنانسنگ کے فروغ کی کوششوں کو سراہتا ہے اور ان کا ادارہ منصوبوں کے ابتدائی مراحل سے شامل ہوگا تاکہ پاکستان کو اس فنانسنگ سے زیادہ سے زیادہ فوائد مل سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بینک پاکستان کو نجکاری، کاربن مارکیٹ کے قیام، ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی جدید کاری اور قابل تجدید توانائی منصوبوں کی ترقی میں بھرپور تعاون فراہم کرے گا۔

کاپی رائٹ بزنس ریکارڈر، 2025

Comments

Comments are closed.