عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کے نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 60 ڈالر کے بڑے اضافے سے 3540 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 6000 روپے کے بڑے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 5144 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 12 روپے کے اضافے سے 4315 روپے ہوگئی۔


Comments
Comments are closed.