عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کے اضافے سے 3390 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 60 ہزار 800 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 73 روپے کی کمی سے4068 روپے ہوگئی ۔


Comments
Comments are closed.