کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافہ
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں پیر کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے...
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 20 ڈالر کے اضافے سے 3345 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا 2 ہزار روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 57 ہزار 200 روپے پر جاپہنچا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1715 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 6 ہزار 241 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1400 روپے کی کمی سے 355200 روپے ہوگئی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 78 روپے کے اضافے سے 4013 روپے پر مستحکم رہی۔


Comments
Comments are closed.