BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)

پاکستان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی نجی کمپنی، حب پاور کمپنی لمیٹڈ (حبکو) کے شیئر ہولڈرز نے تھر میں واقع اپنے دو اہم کوئلہ منصوبوں، تھر انرجی لمیٹڈ ( ٹی ای ایل) اور تھل نوا پاور تھر پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی این) ، کے لیے مالی ضمانتیں فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن کی مجموعی مالیت 5 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک ہوگی۔

یہ پیش رفت کمپنی کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے حالیہ نوٹس میں ظاہر کی گئی ہے۔

یہ فیصلہ 7 اگست 2025 کو ہونے والے ایک غیر معمولی جنرل اجلاس (ای او جی ایم ) میں کیا گیا، جہاں شیئر ہولڈرز نے قراردادیں منظور کیں، جن کے تحت ٹی ای ایل کے لیے 3 کروڑ 10 لاکھ ڈالر اور ٹی این کے لیے 2 کروڑ ڈالر تک کی ضمانتیں، بطور اسٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ، فراہم کرنے کی اجازت دی گئی، تاکہ ایکویٹی یا ماتحت قرض کے ذریعے فنڈنگ کی کمی پوری کی جا سکے۔

پاکستان کی توانائی پیدا کرنے والی سب سے بڑی نجی کمپنی حبکو نے اپنی اعلیٰ انتظامیہ کو اختیار دیا ہے کہ وہ بینکوں اور مالیاتی اداروں سے مذاکرات کرے، درکار سیکیورٹی فراہم کرے، اور ان مالی ضمانتوں کے اجرا و نگہداشت کے لیے ضروری معاہدے اور دستاویزات مکمل کرے۔

تھر انرجی لمیٹڈ (ٹی ای ایل) تھر بلاک-II میں واقع 330 میگاواٹ صلاحیت کا مائن-ماؤتھ کوئلے سے چلنے والا بجلی گھر ہے، جس میں حبکو کا 60 فیصد حصہ ہے۔

اسی طرح تھل نوا پاور تھر پرائیویٹ لمیٹڈ (ٹی این) بھی تھر بلاک-II، سندھ میں واقع 330 میگاواٹ کا مائن-ماؤتھ کوئلے پر مبنی منصوبہ ہے۔ حبکو کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی، حب پاور ہولڈنگز لمیٹڈ (ایچ پی ایچ ایل)، اس میں اس وقت 38.3 فیصد حصص کی مالک ہے۔

اس سے قبل حبکو نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں جمع کروائی گئی اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ وہ پہلے ہی ٹی ای ایل میں تقریباً 7 کروڑ 90 لاکھ ڈالر اور ٹی این میں 5 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کر چکی ہے۔ دونوں منصوبے حکومتِ پاکستان کی 2015 کی توانائی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں، جو امریکی ڈالر کی بنیاد پر 20 فیصد منافع کی ضمانت دیتی ہے۔

Comments

Comments are closed.