BR100 Decreased By (-0.91%)
BR30 Decreased By (-1.47%)
KSE100 Decreased By (-0.78%)
KSE30 Decreased By (-0.75%)
BAFL 56.47 Decreased By ▼ -0.40 (-0.7%)
BIPL 24.63 Decreased By ▼ -0.33 (-1.32%)
BOP 30.12 Decreased By ▼ -0.23 (-0.76%)
CNERGY 12.98 Decreased By ▼ -0.14 (-1.07%)
DFML 17.49 Increased By ▲ 1.59 (10%)
DGKC 187.22 Decreased By ▼ -5.23 (-2.72%)
FABL 93.71 Decreased By ▼ -0.43 (-0.46%)
FCCL 51.65 Decreased By ▼ -1.14 (-2.16%)
FFL 14.49 Decreased By ▼ -0.23 (-1.56%)
GGL 19.04 Decreased By ▼ -0.52 (-2.66%)
HBL 303.78 Decreased By ▼ -2.32 (-0.76%)
HUBC 198.96 Decreased By ▼ -2.46 (-1.22%)
HUMNL 9.85 Decreased By ▼ -0.31 (-3.05%)
KEL 6.06 Decreased By ▼ -0.03 (-0.49%)
LOTCHEM 26.17 Decreased By ▼ -0.29 (-1.1%)
MLCF 91.23 Decreased By ▼ -1.93 (-2.07%)
OGDC 313.39 Decreased By ▼ -3.34 (-1.05%)
PAEL 35.24 Decreased By ▼ -0.39 (-1.09%)
PIBTL 14.71 Increased By ▲ 0.03 (0.2%)
PIOC 239.62 Decreased By ▼ -3.59 (-1.48%)
PPL 221.36 Decreased By ▼ -5.55 (-2.45%)
PRL 91.22 Decreased By ▼ -1.80 (-1.94%)
SNGP 90.87 Decreased By ▼ -0.97 (-1.06%)
SSGC 23.30 Decreased By ▼ -0.51 (-2.14%)
TELE 7.61 Decreased By ▼ -0.19 (-2.44%)
TPLP 12.56 Decreased By ▼ -0.41 (-3.16%)
TRG 55.79 Decreased By ▼ -0.77 (-1.36%)
UNITY 8.02 Decreased By ▼ -0.05 (-0.62%)
WTL 1.00 Decreased By ▼ -0.01 (-0.99%)
پاکستان

امریکہ سے تاریخی تجارتی معاہدہ باہمی تعاون کو فروغ دے گا، وزیراعظم

  • شہباز شریف نے تاریخی امریکہ-پاکستان معاہدے کو حتمی شکل دینے میں قائدانہ کردار پر صدر ٹرمپ کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف نے جمعرات کے روز امریکہ کے ساتھ حال ہی میں طے پانے والے تجارتی معاہدے کو ایک تاریخی سنگ میل قرار دیا اور کہا کہ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید مستحکم کرے گا۔

اپنے سرکاری ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر وزیر اعظم نے لکھا کہ میں امریکہ-پاکستان تاریخی تجارتی معاہدے کی حتمی شکل دینے میں قیادت کے کردار پر صدر ٹرمپ کا دلی شکریہ ادا کرتا ہوں، جو کل شب واشنگٹن میں دونوں ممالک کے درمیان کامیابی سے مکمل ہوا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید وسعت دے گا، تاکہ آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کے نئے امکانات کھل سکیں۔

وزیر اعظم کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا کہ ان کی انتظامیہ نے پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ طے کیا ہے، جس کے تحت امریکہ اور پاکستان اسلام آباد کے تیل کے وسیع ذخائر کی ترقی کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم نے ابھی پاکستان کے ساتھ ایک معاہدہ مکمل کیا ہے، جس کے تحت پاکستان اور امریکہ مل کر پاکستان کے وسیع تیل کے ذخائر کو ترقی دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اس وقت اُس تیل کمپنی کا انتخاب کرنے کے عمل میں ہیں جو اس شراکت داری کی قیادت کرے گی۔ کون جانتا ہے، شاید وہ ایک دن بھارت کو بھی تیل فروخت کریں!

یاد رہے کہ امریکہ نے اپریل میں دنیا بھر کے مختلف ممالک پر درآمدی ٹیرف لگانے کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت پاکستان کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف عائد ہونے کا امکان تھا۔ تاہم، مذاکرات کے لیے ان ٹیرف کو 90 دن کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، جس کے بعد یہ معاہدہ طے پایا۔

Comments

Comments are closed.