BR100 Increased By (0.89%)
BR30 Increased By (1.25%)
KSE100 Increased By (0.63%)
KSE30 Increased By (0.69%)
BAFL 58.68 Increased By ▲ 0.24 (0.41%)
BIPL 25.49 Increased By ▲ 0.29 (1.15%)
BOP 34.46 Increased By ▲ 0.47 (1.38%)
CNERGY 8.18 Increased By ▲ 0.07 (0.86%)
DFML 20.98 Increased By ▲ 0.14 (0.67%)
DGKC 196.16 Increased By ▲ 3.19 (1.65%)
FABL 90.00 Increased By ▲ 0.21 (0.23%)
FCCL 53.36 Increased By ▲ 0.53 (1%)
FFL 18.14 Increased By ▲ 0.19 (1.06%)
GGL 19.10 Increased By ▲ 0.13 (0.69%)
HBL 288.34 Increased By ▲ 2.84 (0.99%)
HUBC 215.65 Increased By ▲ 1.27 (0.59%)
HUMNL 10.93 Increased By ▲ 0.05 (0.46%)
KEL 8.15 Increased By ▲ 0.13 (1.62%)
LOTCHEM 28.05 Increased By ▲ 0.16 (0.57%)
MLCF 87.50 Increased By ▲ 0.99 (1.14%)
OGDC 322.75 Increased By ▲ 2.79 (0.87%)
PAEL 40.20 Increased By ▲ 0.78 (1.98%)
PIBTL 17.17 Increased By ▲ 0.50 (3%)
PIOC 273.00 Increased By ▲ 6.94 (2.61%)
PPL 230.15 Increased By ▲ 1.97 (0.86%)
PRL 34.86 Increased By ▲ 0.18 (0.52%)
SNGP 99.49 Increased By ▲ 0.31 (0.31%)
SSGC 27.00 Increased By ▲ 0.40 (1.5%)
TELE 8.71 Increased By ▲ 0.43 (5.19%)
TPLP 8.69 Increased By ▲ 0.47 (5.72%)
TRG 70.05 Increased By ▲ 0.34 (0.49%)
UNITY 11.73 Increased By ▲ 0.06 (0.51%)
WTL 1.29 Increased By ▲ 0.01 (0.78%)
مارکٹس

آئی ایم ایف کا پاکستان کی آئندہ مالی سال میں شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا تخمینہ، حکومتی ہدف 4.2 فیصد مقرر

  • عالمی مالیاتی ادارے نے مالی سال 2024-25 کے لیے پاکستان کی شرح نمو کا تخمینہ 0.1 فیصد بڑھا کر 2.7 فیصد کر دیا
شائع July 29, 2025 اپ ڈیٹ July 29, 2025 10:23pm

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ ”ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپڈیٹ: غیر یقینی صورتحال میں کمزور عالمی بحالی“ میں پاکستان کے لیے مالی سال 2025-26 کے دوران جی ڈی پی کی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جو حکومت کے مقرر کردہ 4.2 فیصد ہدف سے کم ہے۔

مزید برآں فنڈ نے مالی سال 2024-25 کے لیے شرح نمو کا تخمینہ 0.1 فیصد بڑھا کر 2.7 فیصد کر دیا ہے۔

پاکستان کی وزارت خزانہ نے جون 2025 کے ماہانہ اقتصادی جائزے میں دعویٰ کیا تھا کہ مالی سال 2024-25 کے دوران حقیقی جی ڈی پی میں 2.68 فیصد اضافہ ہوا۔

ورلڈ بینک نے مالی سال 2025-26 کے لیے پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ 3.1 فیصد رہنے کا اندازہ لگایا ہے جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے اسی مدت کے لیے 3 فیصد کا تخمینہ جاری کیا ہے۔

اے ڈی بی نے اپنی تازہ رپورٹ میں مالی سال 2024-25 کے لیے پاکستان کی شرح نمو کا تخمینہ 2.5 فیصد سے بڑھا کر 2.7 فیصد کر دیا ہے۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ عالمی اقتصادی نمو 2025 میں 3 فیصد اور 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ یہ اندازے اپریل 2025 کی رپورٹ کے مقابلے میں بالترتیب 0.2 اور 0.1 فیصد زیادہ ہیں۔

رپورٹ میں اس بہتری کی وجوہات میں توقع سے زیادہ پیشگی تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ،امریکی ٹیرف ریٹس کا نسبتاً کم اثر، مالیاتی حالات میں بہتری، بالخصوص کمزور امریکی ڈالر کی بدولت اور کچھ بڑی معیشتوں میں مالیاتی توسیع شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی 2025 میں 4.2 فیصد اور 2026 میں 3.6 فیصد تک گرنے کا امکان ہے۔

تاہم یہ اوسط مختلف ممالک میں مہنگائی کی شدت کو چھپا لیتی ہے؛ امریکہ میں مہنگائی ہدف سے بلند رہنے کا خدشہ ہے، جب کہ دیگر بڑی معیشتوں میں زیادہ قابو میں رہے گی۔

آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل کی پیش گوئیوں کو لاحق خطرات کے سلسلے میں اب بھی خراب صورتحال کے امکانات زیادہ ہیں، جیسا کہ اپریل 2025 کی رپورٹ میں بھی ظاہر کیا گیا تھا۔

Comments

Comments are closed.