یورپی یونین کی امدادی سربراہ ہادجا لحبیب نے منگل کے روز کہا کہ اسرائیل نے کچھ مثبت اقدامات ضرور کیے ہیں، لیکن یورپی یونین کے ساتھ غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی بڑھانے کے معاہدے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔
انہوں نے برسلز میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے کچھ مثبت پیش رفت دیکھی ہے۔ یہ درست ہے کہ ٹرکوں کو اندر جانے کی اجازت ملی ہے، لیکن ہمیں یہ واضح طور پر معلوم نہیں کہ کتنے ٹرک داخل ہو رہے ہیں۔ اور جو بات واضح ہے وہ یہ کہ معاہدے پر مکمل طور پر عمل نہیں ہو رہا۔


Comments
Comments are closed.