پاکستان میں منگل کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی، مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے کمی کے بعد 359,000 روپے تک پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 600 روپے کمی کے بعد 307,784 روپے میں فروخت ہوا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز فی تولہ سونا 1,500 روپے اضافے کے بعد 354,500 روپے تک پہنچ گیا تھا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 7 ڈالر کمی کے بعد 3,365 ڈالر (20 ڈالر کے پریمیم کے ساتھ) پر آ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت میں 73 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 4,014 روپے پر آ گئی۔


Comments
Comments are closed.