BR100 Decreased By (-0.4%)
BR30 Decreased By (-0.65%)
KSE100 Decreased By (-0.29%)
KSE30 Decreased By (-0.22%)
BAFL 56.50 Increased By ▲ 0.03 (0.05%)
BIPL 24.84 Increased By ▲ 0.21 (0.85%)
BOP 30.05 Decreased By ▼ -0.07 (-0.23%)
CNERGY 12.75 Decreased By ▼ -0.23 (-1.77%)
DFML 18.13 Increased By ▲ 0.64 (3.66%)
DGKC 186.90 Decreased By ▼ -0.32 (-0.17%)
FABL 93.20 Decreased By ▼ -0.51 (-0.54%)
FCCL 51.00 Decreased By ▼ -0.65 (-1.26%)
FFL 14.43 Decreased By ▼ -0.06 (-0.41%)
GGL 18.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.79%)
HBL 302.50 Decreased By ▼ -1.28 (-0.42%)
HUBC 198.80 Decreased By ▼ -0.16 (-0.08%)
HUMNL 9.75 Decreased By ▼ -0.10 (-1.02%)
KEL 5.97 Decreased By ▼ -0.09 (-1.49%)
LOTCHEM 26.15 Decreased By ▼ -0.02 (-0.08%)
MLCF 90.33 Decreased By ▼ -0.90 (-0.99%)
OGDC 315.40 Increased By ▲ 2.01 (0.64%)
PAEL 34.73 Decreased By ▼ -0.51 (-1.45%)
PIBTL 14.23 Decreased By ▼ -0.48 (-3.26%)
PIOC 235.00 Decreased By ▼ -4.62 (-1.93%)
PPL 221.00 Decreased By ▼ -0.36 (-0.16%)
PRL 90.89 Decreased By ▼ -0.33 (-0.36%)
SNGP 90.30 Decreased By ▼ -0.57 (-0.63%)
SSGC 23.39 Increased By ▲ 0.09 (0.39%)
TELE 7.40 Decreased By ▼ -0.21 (-2.76%)
TPLP 12.02 Decreased By ▼ -0.54 (-4.3%)
TRG 54.35 Decreased By ▼ -1.44 (-2.58%)
UNITY 7.95 Decreased By ▼ -0.07 (-0.87%)
WTL 1.00 No Change ▼ 0.00 (0%)

ایران کی سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی نے اتوار کے روز رپورٹ کیا ہے کہ امریکہ کے حالیہ فضائی حملوں کے بعد آبنائے ہرمز کو بند کرنے کا حتمی فیصلہ ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کرے گی، حالانکہ بعض رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایرانی پارلیمنٹ اس اقدام کی حمایت کر چکی ہے۔

آبنائے ہرمز، جس کے ذریعے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل و گیس کی عالمی طلب گزرتی ہے، کو بند کرنے کی دھمکی ایران طویل عرصے سے مغربی دباؤ کے خلاف ایک حکمتِ عملی کے طور پر استعمال کرتا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں یہ دباؤ امریکی حملوں کے بعد اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔

تاہم، فی الحال یہ فیصلہ حتمی نہیں ہے اور نہ ہی یہ بات سرکاری طور پر تصدیق شدہ ہے کہ ایرانی پارلیمنٹ نے واقعۃً اس حوالے سے کوئی بل منظور کیا ہے۔

دریں اثنا ایران کے مقامی میڈیا میں ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیشن کے رکن اسماعیل کوثری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ فی الحال، پارلیمنٹ اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ ہمیں آبنائے ہرمز کو بند کر دینا چاہیے، لیکن اس حوالے سے حتمی فیصلہ کرنا سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کی ذمہ داری ہے۔

ایرانی رکنِ پارلیمنٹ اور پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اسماعیل کوثری نے اتوار کے روز ینگ جرنلسٹس کلب سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز کو بند کرنا ایجنڈے پر موجود ہے اور جب بھی ضرورت پڑی، یہ اقدام کیا جائے گا۔

جب ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے اتوار کو سوال کیا گیا کہ کیا تہران واقعی آبنائے ہرمز کو بند کرے گا، تو انہوں نے اس سوال کا براہِ راست جواب دینے سے گریز کیا اور کہا کہ ایران کے پاس مختلف آپشنز موجود ہیں۔

آبنائے ہرمز عمان اور ایران کے درمیان واقع ہے، یہ خلیج فارس کو خلیج عمان اور آگے بحرِ عرب سے جوڑتی ہے۔

اس کی چوڑائی سب سے تنگ مقام پر صرف 21 میل (33 کلومیٹر) ہے، جبکہ جہازوں کے گزرنے کی دونوں سمتوں میں مخصوص راستے صرف 2 میل (3 کلومیٹر) چوڑے ہیں۔

Comments

Comments are closed.