BR100 Increased By (0.2%)
BR30 Increased By (0.41%)
KSE100 Increased By (0.07%)
KSE30 Increased By (0.23%)
BAFL 57.20 Increased By ▲ 0.46 (0.81%)
BIPL 26.89 Decreased By ▼ -0.15 (-0.55%)
BOP 33.69 Increased By ▲ 0.01 (0.03%)
CNERGY 10.61 Increased By ▲ 0.80 (8.15%)
DFML 18.05 Decreased By ▼ -0.47 (-2.54%)
DGKC 209.90 Increased By ▲ 2.03 (0.98%)
FABL 98.95 Increased By ▲ 0.05 (0.05%)
FCCL 53.74 Increased By ▲ 0.22 (0.41%)
FFL 16.46 Decreased By ▼ -0.22 (-1.32%)
GGL 23.82 Increased By ▲ 0.25 (1.06%)
HBL 302.42 Decreased By ▼ -1.97 (-0.65%)
HUBC 218.94 Increased By ▲ 0.83 (0.38%)
HUMNL 10.54 Decreased By ▼ -0.12 (-1.13%)
KEL 7.28 Decreased By ▼ -0.07 (-0.95%)
LOTCHEM 29.65 Increased By ▲ 0.54 (1.86%)
MLCF 96.36 Increased By ▲ 0.86 (0.9%)
OGDC 318.22 Increased By ▲ 0.28 (0.09%)
PAEL 41.77 Decreased By ▼ -0.06 (-0.14%)
PIBTL 16.81 Increased By ▲ 0.31 (1.88%)
PIOC 296.62 Increased By ▲ 16.61 (5.93%)
PPL 220.17 Increased By ▲ 0.43 (0.2%)
PRL 49.05 Increased By ▲ 4.46 (10%)
SNGP 106.13 Decreased By ▼ -1.36 (-1.27%)
SSGC 29.14 Increased By ▲ 0.21 (0.73%)
TELE 8.82 Increased By ▲ 0.06 (0.68%)
TPLP 12.51 Increased By ▲ 0.41 (3.39%)
TRG 60.22 Increased By ▲ 0.19 (0.32%)
UNITY 10.02 Decreased By ▼ -0.09 (-0.89%)
WTL 1.23 No Change ▼ 0.00 (0%)
دنیا

اسرائیلی فوج کا تہران پر فضائی حملہ، جوہری ہتھیاروں سے متعلق تحقیقی مرکز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

  • یہ حملے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے آٹھویں روز کیے گئے
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی فوج نے جمعے کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے تہران میں متعدد اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایران کے مبینہ جوہری ہتھیاروں کے منصوبے سے متعلق تحقیق و ترقی کا مرکز بھی شامل ہے۔ یہ حملے ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے آٹھویں روز کیے گئے۔

فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہم نے تہران کے قلب میں کئی حملے مکمل کیے، جن میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں میزائل بنانے کی فوجی تنصیبات اور ایس پی این ڈی (آرگنائزیشن آف ڈیفینسو انوویشن اینڈ ریسرچ) کا ہیڈکوارٹر شامل ہے، جو ایران کے جوہری ہتھیاروں کے منصوبے سے متعلق تحقیق و ترقی میں ملوث ہے۔

اسرائیلی فوج کے مطابق ایس پی این ڈی ہیڈکوارٹر “ایسی جدید ٹیکنالوجیز اور ہتھیاروں کی تحقیق و تیاری میں مصروف ہے جو ایرانی حکومت کی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

فوج نے کہا کہ جمعرات اور جمعے کی درمیانی شب 60 سے زائد جنگی طیاروں نے درجنوں فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

بیان کے مطابق کہ نشانہ بنائے گئے مقامات میں میزائل کے پرزے تیار کرنے والے کارخانے اور وہ تنصیبات شامل ہیں جہاں میزائل انجنوں میں ڈالے جانے والے خام مواد کی تیاری کی جاتی ہے۔

مزید یہ کہ فوج نے دعویٰ کیا کہ رات کے وقت ایران سے داغے گئے چارڈرونز طیاروں کو بھی فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا۔

ایک علیحدہ بیان میں فوج نے بتایا کہ ہم نے تین ایسے میزائل لانچرز کو تباہ کیا جو اسرائیلی علاقوں کی جانب نشانہ لے کر تیار حالت میں تھے۔

اسرائیل، جو دعویٰ کرتا ہے کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کے قریب پہنچ چکا ہے، نے ایک ہفتہ قبل ایران پر فضائی حملے شروع کیے، جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مہلک جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

ادھر یورپی وزرائے خارجہ جمعے کے روز ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے، تاکہ جنگ کے خاتمے کے لیے کسی سفارتی حل تک پہنچا جا سکے، جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب بھی جنگ میں امریکہ کی ممکنہ شمولیت پر غور کر رہے ہیں۔

Comments

Comments are closed.