✕
دنیا

ایران کے خلاف اسرائیل کا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا نئے حملوں کا عندیہ

  • نیتن یاہو حالیہ ہفتوں کے دوران ایران پر نئے حملے کرنے کی بارہا دھمکیاں دے چکے ہیں
شائع اپ ڈیٹ

اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیل کا مشن ابھی مکمل نہیں ہوا، جبکہ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر حزب اللہ نے دوبارہ جنگ شروع ہونے کی صورت میں حملوں کا راستہ اختیار کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے الزام عائد کیا کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوششیں دوبارہ شروع کر رہا ہے، تاہم تہران ان الزامات کی تردید کرتا ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو بھی حالیہ ہفتوں میں ایران پر نئے حملوں کی دھمکیاں دے چکے ہیں، تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ممکنہ حمایت کے حوالے سے صورتحال واضح نہیں۔

اسرائیلی وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اسرائیل غزہ، لبنان اور شام میں قائم سکیورٹی زونز سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اگر حزب اللہ نے ایران کے ساتھ مل کر اسرائیل پر حملہ کیا تو اسے انتہائی سخت جواب دیا جائے گا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ ریاست کی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنا ضروری ہے۔