✕
دنیا

ایرانی وزیر خارجہ کی سعودی اور قطری ہم منصبوں سے سفارتی کوششوں میں تازہ پیش رفت پر گفتگو

  • ایران، سعودی عرب اور قطر کا علاقائی امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں آگے بڑھانے پر اتفاق
شائع اپ ڈیٹ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی عرب اور قطر کے اپنے ہم منصبوں سے الگ الگ ٹیلی فونک رابطے کیے، جن میں خطے میں استحکام کے قیام کے لیے جاری سفارتی کوششوں میں تازہ پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا، یہ بات ایرانی وزارت خارجہ کے بتائی ۔

ریاض اور تہران کے درمیان مذاکرات کا سلسلہ ایسے وقت میں جاری ہے جب یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں شدت آئی ہے، جبکہ قطر وسیع تر جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا اور ایران کے درمیان ثالثی کا کردار ادا کررہا ہے۔