دنیا
امریکی سینیٹ، عبدل السید نے مشی گن سے کامیابی حاصل کرلی
- عبدل السید مشی گن میں مائیک راجرز کو شکست دے کر پہلے مسلمان سینیٹر منتخب ہو گئے ہیں۔
ڈیموکریٹک امیدوار عبدل السید نے بدھ کو دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشی گن میں سابق ری پبلکن قانون ساز مائیک راجرز کو شکست دے کر امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی ہے۔ اس کامیابی کے بعد وہ امریکی کانگریس کے ایوانِ بالا کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان ہوں گے۔
عبدل السید نے ڈیٹرائٹ میں اپنے انتخابی ہیڈکوارٹر میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشی گن ہم نے یہ کر دکھایا! مجھے فخر ہے اور یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں عظیم ریاست مشی گن کا سینیٹر منتخب ہونے کے بعد آپ کے سامنے کھڑا ہوں۔
انہوں نے انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں پیش آنے والی رکاوٹ کے باوجود کامیابی حاصل کی۔ ان کی جماعت سے تعلق رکھنے والی کانگریس رکن ہیلی اسٹیونز، جو پرائمری انتخابات میں عبدل السید سے ہار گئی تھیں نے انتخابی مہم کے آخری وقت میں ری پبلکن امیدوار مائیک راجرز کی حمایت کا اعلان کردیا تھا۔