کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ
- چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 5878 روپے ہوگئی
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
عالمی بلین مارکیٹ میں پیر کو سونا 14 ڈالر کے اضافے کے ساتھ سے 4009 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 1400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 23 ہزار436 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے کی بڑی کمی سے 4 لاکھ 22 ہزار36 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے کے اضافے سے 5878 روپے ہوگئی۔