✕
دنیا

آئی ایم ایف کا نان بینک مالیاتی اداروں، سائبر حملوں اور دھوکا دہی کے خطرات پر نظر رکھنے پر زور

  • مرکزی بینکوں کو قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز رکھنی چاہیے، کرسٹالینا جارجیوا
شائع اپ ڈیٹ

آئی ایم ایف کی سربراہ کرسٹالینا جارجیوا نے ہفتے کو کہا ہے کہ مالیاتی نگران اداروں اور ریگولیٹرز کو نان بینکنگ اداروں، سائبر حملوں اور دھوکا دہی سے لاحق خطرات کے حوالے سے چوکس رہنا چاہیے۔

جارجیوا نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بنکاک میں رواں ہفتے ہونے والے آئی ایم ایف اور عالمی بینک کے سالانہ اجلاسوں میں امید اور تشویش، دونوں کی جھلک نمایاں رہی۔

جارجیوا نے کہا کہ مرکزی بینکوں کو قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے پر پوری توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

ان کے مطابق آئی ایم ایف کے رکن ممالک نے معاشی استحکام کی صلاحیت میں پیدا ہونے والی کمزوریوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، کیونکہ توانائی شعبے اور مالی امور میں ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے دستیاب وسائل اور مالی گنجائش کم ہوتی جارہی ہے۔