✕
دنیا

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے مزید دو فلسطینی شہید

  • اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے علاقے میں ایک عسکریت پسند کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں
شائع اپ ڈیٹ

غزہ کی پٹی کے جنوبی علاقے میں پیر کو اسرائیلی حملے میں کم از کم دو فلسطینی شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے علاقے میں ایک عسکریت پسند کو نشانہ بنایا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ حماس جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ اسلحہ جمع کر رہی ہے اور حملے کر رہی ہے۔ اسرائیل نے حالیہ ہفتوں کے دوران حماس کے خلاف حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

حماس نے حملوں کی منصوبہ بندی کرنے یا اپنے اسلحے کے ذخیرے کو دوبارہ بحال کرنے کی کوششوں کی تردید کی ہے اور اسرائیل پر غزہ امن معاہدے کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے۔

گزشتہ سال امریکا کی ثالثی میں غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پایا تھا، جس میں بالآخر علاقے کی تعمیرِ نو کا مطالبہ بھی شامل تھا۔

تاہم، تنازع ختم کرنے کے معاہدے پر عمل درآمد کی جانب اب تک بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس معاہدے میں حماس کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل کی جانب سے اپنی فوجیں واپس بلانے کی شرائط شامل ہیں۔

غزہ کے طبی حکام کے مطابق، گزشتہ سال اکتوبر میں جنگ بندی کے بعد سے اب تک اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 1,400 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اسی عرصے کے دوران غزہ میں عسکریت پسندوں کے ہاتھوں اس کے چار فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔