✕
دنیا

ریاض میں آرامکو تنصیب کے قریب آگ، دھوئیں کے بادل نظر آئے، عینی شاہد

  • ہفتے کو لگنے والی آگ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی
شائع اپ ڈیٹ

ریاض میں ہفتے کے روز آرامکو کی ایک تنصیب کے قریب آگ اور دھوئیں کا ایک بڑا بادل بلند ہوتا دکھائی دیا، یہ بات ایک عینی شاہد نے رائٹرز کو بتائی ہے۔

سعودی حکام کی جانب سے فوری طور پر آگ لگنے کی تصدیق نہیں کی گئی۔ آرامکو نے بھی تبصرے کے لیے رائٹرز کی درخواست کا فوری جواب نہیں دیا۔

یہ آگ سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران لگی ہے۔ حوثیوں نے سعودی شہروں اور توانائی کے بنیادی ڈھانچے پر حملوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

ہفتے کو لگنے والی آگ کی فوری طور پر کسی نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حوثیوں نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ انہوں نے ینبع میں سعودی آرامکو کی تنصیبات کو میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔ سعودی عرب نے اس وقت کہا تھا کہ اس نے حوثیوں کی جانب سے طائف اور ینبع کے علاقے کی طرف داغے گئے چھ بیلسٹک میزائلوں کو روک لیا، تاہم آرامکو کی تنصیبات کو پہنچنے والے کسی نقصان کی اطلاع نہیں دی تھی۔