✕
کاروبار اور معیشت

ملائیشیا کو چاول کی برآمدات بڑھانے کی تیاریاں مکمل

  • اضافی برآمدات مؤثر سفارتی اور تجارتی کوششوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں
شائع اپ ڈیٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات اور متعلقہ وزارتوں و اداروں کی کوششوں کے نتیجے میں اکتوبر سے دسمبر 2026 تک پاکستان سے ملائیشیا کو مزید 70 ہزار میٹرک ٹن چاول برآمد کرنے کے انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔

وزیراعظم آفس نے کہا کہ اضافی برآمدات مؤثر سفارتی اور تجارتی کوششوں کے ذریعے حاصل کی گئی ہیں جبکہ متعلقہ وزارتوں اور اداروں نے وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق ملائیشیا کے ساتھ اس معاملے کو آگے بڑھایا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اضافی چاول کی برآمدات یقینی بنانے میں شامل ٹیم کی کوششوں کو سراہا۔

وزیراعظم نے کہا کہ مزید 70 ہزار میٹرک ٹن پاکستانی چاول کی برآمد کسانوں کی خوشحالی اور قومی معیشت کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔

بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستانی زرعی اجناس کے لیے عالمی منڈیوں تک رسائی کو وسعت دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم مسلسل کوششوں کے ذریعے برآمدات پر مبنی اقتصادی ترقی کے ہدف کی جانب اپنا سفر جاری رکھیں گے۔