✕
دنیا

بحیرہ اسود میں تجارتی جہازوں پر حملے ناقابل فہم ہیں، اردوان نے زیلنسکی کو آگاہ کردیا

  • بحیرہ اسود میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں، ترکیہ
شائع اپ ڈیٹ

ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے یوکرینی ہم منصب ولودیمیر زیلنسکی سے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کی جانب سے بحیرہ اسود میں تجارتی جہازوں پر حملے ناقابل فہم ہیں، اس لیے انہیں روکنے کے لیے اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

ترک ایوان صدر کے مطابق اردوان نے زیلنسکی سے ملاقات میں کہا کہ ترکیہ یوکرین روس جنگ کے مستقل امن کے ساتھ خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنے اور براہ راست مذاکرات کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھنے کو تیار ہے۔

ترکیہ نے کہا ہے کہ بحیرہ اسود میں جہاز رانی کے تحفظ کے لیے اقدامات ضروری ہیں اور دونوں فریقوں کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انقرہ کے مطابق اس نے روس اور یوکرین کو حملے روکنے کی تجاویز دی ہیں اور ان کے جواب کا منتظر ہے۔

زیلنسکی نے بھی بحیرہ اسود میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ ترکیہ اور اقوام متحدہ نے 2022 میں یوکرینی اناج کی محفوظ برآمد کے لیے بحیرہ اسود اناج معاہدے میں ثالثی کی تھی۔