✕
مارکٹس

چار سیشنز کی گراوٹ کے بعد پام آئل میں معمولی بہتری

  • پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ ابتدائی کاروبار کے دوران 11 رنگٹ اضافے کے ساتھ 4,779 رنگٹفی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل فیوچرز نے مسلسل چار سیشنز کی گراوٹ کے بعد جمعرات کو معمولی اضافے کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا جسے حریف دالیان آئلز کی مضبوط کارکردگی اور بھارت کی جانب سے درآمدی ڈیوٹی میں کمی کے فیصلے سے تقویت ملی۔

تاہم، شکاگو سویا آئل کی کمزور قیمتوں اور خام تیل کی قیمتوں میں کمی نے اس اضافے کو محدود رکھا جس کے باعث پام آئل جو خوراک اور بائیو فیول دونوں میں استعمال ہوتا ہے کو ملنے والی سپورٹ کم ہو گئی۔

برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج پر دسمبر میں ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک معاہدہ ابتدائی کاروبار کے دوران 11 رنگٹ یعنی 0.23 فیصد اضافے کے ساتھ 4,779 رنگٹ (1,170.75 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر پہنچ گیا۔