✕
پاکستان

آرمی چیف کی امریکی کمپنی پاور یو ایس سے دفاعی ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو

  • دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا
شائع اپ ڈیٹ

چیف آف ڈیفنس فورسز (سی ڈی ایف) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے امریکا میں قائم دفاعی اور اہم بنیادی ڈھانچے کے حل فراہم کرنے والی کمپنی پاور یو ایس کے وفد نے رابرٹ بریٹ ویلیکووچ کی قیادت میں جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی ٹیکنالوجی میں بدلتے ہوئے رجحانات اور دفاعی سازوسامان کی خریداری، پیداوار اور استعداد کار میں اضافے کے شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی اور لچک مضبوط بنانے میں تکنیکی جدت اور جدید حل کی اہمیت کو اجاگر کیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔