کاروبار اور معیشت
سونے کی فی تولہ قیمت میں 400 روپے کا اضافہ
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 4346 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں ہفتے کو چاندی اور سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کے اضافے سے 4346 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 400 روپے کے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 136 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 343 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 91 ہزار 920 روپے ہوگئی۔
یاد رہے کہ جمعہ کو فی تولہ سونے کی قیمت 5600 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگئی تھی۔
دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 53 روپے کے اضافے سے 6924 روپے ہوگئی۔