دنیا
آبنائے ہرمز: امریکہ نے فضائی دفاعی نگرانی کے اوقات محدود کر دیے
- ہرمز سے ٹینکروں کو مخصوص اوقات میں سفر کی ہدایت
امریکا نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے ٹینکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ صرف مخصوص اوقات میں سفر کریں تاکہ انہیں فوجی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔
فنانشل ٹائمز نے ہفتے کو رپورٹ کیا کہ ایران کی جانب سے رات کے اوقات میں سفر کرنے والے بحری جہازوں پر حملوں میں اضافے کے بعد یہ اقدام کیا گیا ہے۔
واشنگٹن مئی سے آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں عمانی ساحل سے متصل راستے سے گزرنے کے خواہش مند بحری جہازوں کو فضائی دفاعی تحفظ فراہم کر رہا ہے۔
فنانشل ٹائمز نے بحری مشیروں کو امریکی بحری رابطہ مرکز کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ستمبر کے آغاز کے قریب بحری جہازوں کو تحفظ فراہم کیے جانے کا دورانیہ کم کرکے روزانہ صرف دو مخصوص اوقات تک محدود کر دیا گیا تھا۔