دنیا
ایرانی حملے کا شکار سعودی بحری جہاز کے 16 رکنی عملے کو بحفاظت نکال لیا، عمان
- آبنائے ہرمز میں ایران نے سعودی آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا، 16 اہلکاروں کو عمان نے نکال لیا، 2 ملاح جاں بحق ہوگئے
عمان نے بتایا کہ ایران کے حملے کا نشانہ بننے والے سعودی ملکیتی آئل ٹینکر سدر کے عملے کے 16 ارکان کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ عمان کے میری ٹائم سکیورٹی سینٹر نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ یہ کارروائی ٹینکر پر حملے کے بعد کی گئی۔
سدر ان دو سپر ٹینکرز میں شامل تھا جن میں سعودی تیل لدا ہوا تھا اور گزشتہ پیر کو آبنائے ہرمز سے گزرتے ہوئے دونوں کو حملوں کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔
سعودی عرب نے گزشتہ بدھ کو بتایا تھا کہ قومی شپنگ کمپنی ’بحری‘ کی ملکیت والے ٹینکر پر حملے میں فلپائن سے تعلق رکھنے والے دو ملاح ہلاک ہوگئے تھے۔