✕
مارکٹس

پرافٹ ٹیکنگ اور کمزور طلب، پام آئل کے نرخ گرگئے

  • پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ 21 رنگٹ یا 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 4,952 رنگٹ فی میٹرک ٹن پر آگیا
شائع اپ ڈیٹ

ملائیشین پام آئل فیوچرز میں بدھ کو دو سیشنز کی تیزی کے بعد کمی آگئی کیونکہ تاجروں کی جانب سے منافع وصول کیے جانے اور برآمدی طلب میں سست روی نے مارکیٹ پر دباؤ ڈالا۔

ملائیشیا ڈیریویٹو ایکسچینج میں نومبر کی ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ دوپہر کے وقفے تک 21 رنگٹ یا 0.42 فیصد کمی کے ساتھ 4,952 رنگٹ (1,225.44 ڈالر) فی میٹرک ٹن پر آگیا۔

بروکریج فرم پیلنڈونگ بیسٹاری کے ڈائریکٹر پرمالنگم سوپرامانیئم نے کہا کہ مارکیٹ میں منافع کے حصول کے لیے فروخت کا دباؤ غالب آگیا ہے جبکہ پام آئل کے شعبے میں طلب بدستور انتہائی کمزور ہے۔

کارگو سروے کرنے والی کمپنیوں نے اندازہ لگایا ہے کہ اگست میں ملائیشین پام آئل مصنوعات کی برآمدات ایک ماہ قبل کے مقابلے میں 6.5 فیصد سے 14.9 فیصد تک کم ہوئیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت نے بنیادی طور پر اپنی ضروریات پوری کرلی ہیں اور پام آئل کی موجودہ بلند قیمتیں غالباً اس کے لیے سازگار نہیں ہوں گی۔

سوپرامانیئم نے مزید کہا کہ تاجروں کی نظریں ملائیشین پام آئل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار پر بھی ہوں گی تاکہ اگست میں پیداوار کے رجحانات کا بہتر اندازہ لگایا جا سکے اور یہ معلوم ہوسکے کہ گرم اور خشک موسم نے پیداوار کو کس حد تک متاثر کیا ہے۔ ڈالیان میں سب سے زیادہ فعال سویا آئل کنٹریکٹ میں 0.02 فیصد کمی ہوئی جبکہ پام آئل کنٹریکٹ 1 فیصد گر گیا۔