✕
کاروبار اور معیشت

سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری

  • عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4,428 ڈالر فی اونس کا ہوگیا
شائع اپ ڈیٹ

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں منگل کو بھی سونے کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر کی کمی سے 4,428 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔

یاد رہے کہ پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800 روپے کی کمی سے 4 لاکھ 66 ہزار 136 روپے ہوگئی تھی۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کی کمی سے 7,129 روپے ہوگئی۔