✕
مارکٹس

جنوری تا جولائی، انڈونیشین پام آئل کی برآمدات ایک فیصد کم ہوگئیں

  • برآمدات کی مالیت 14.79 ارب ڈالر رہی جو 2025 کے پہلے 7 ماہ کے مقابلے میں 5.49 فیصد زیادہ ہے
شائع اپ ڈیٹ

انڈونیشیا نے جنوری سے جولائی کے دوران 13.51 ملین میٹرک ٹن خام اور ریفائنڈ پام آئل برآمد کیا جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 0.97 فیصد کم ہے۔

اعدادوشمار کے مطابق ان برآمدات کی مالیت 14.79 ارب ڈالر رہی جو 2025 کے پہلے 7 ماہ کے مقابلے میں 5.49 فیصد زیادہ ہے۔

بیورو کے اعدادوشمار میں پام کرنل آئل، اولیو کیمیکلز اور بایو ڈیزل شامل نہیں ہیں۔

گیپکی انڈونیشیا کی پام آئل ایسوسی ایشن عموماً بعد کی تاریخ میں اپنے اعدادوشمار جاری کرتی ہے جن میں زیادہ مصنوعات شامل ہوتی ہیں، اسی لیے اس کے برآمدی اعدادوشمار مختلف ہوتے ہیں۔