دنیا
آبنائے ہرمز میں سپر ٹینکر بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرا گیا، ایرانی پاسداران انقلاب
- ٹینکر غیر قانونی طور پر آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا، پاسداران
ایران کے سرکاری ٹی وی نے پیر کو پاسداران انقلاب کے ایک بیان کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ جنوبی آبنائے ہرمز میں 2 بحری بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کے بعد ایک سپر ٹینکر میں آگ لگ گئی اور وہ مکمل طور پر رک گیا۔
پاسداران انقلاب نے کہا کہ ٹینکر غیر قانونی طور پر آبی گزرگاہ سے گزرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
پاسداران انقلاب نے جہاز کی شناخت ظاہر نہیں کی اور نہ ہی اس کے عملے کے بارے میں کوئی معلومات فراہم کیں۔
پاسداران انقلاب نے خبردار کیا کہ سکیورٹی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے دیگر بحری جہازوں کو بھی اسی انجام کا سامنا کرنا پڑے گا اور کہا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے اس کے مقرر کردہ ضوابط کی پابندی لازمی ہے۔