ملائیشن پام آئل کے نرخ بڑھ گئے
- پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دوپہر کے وقفے تک 43 رنگٹ یا 0.89 فیصد اضافے سے 4,859 رنگٹ فی میٹرک ٹن ہوگیا
ملائیشین پام آئل کی قیمتوں میں جمعہ کو اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کی وجہ سویا آئل کی قیمتوں میں مضبوطی اور مستقبل میں پیداوار سے متعلق خدشات ہیں۔
نومبر میں ڈلیوری کے لیے پام آئل کا بینچ مارک کنٹریکٹ برسا ملائیشیا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں دوپہر کے وقفے تک 43 رنگٹ یا 0.89 فیصد اضافے سے 4,859 رنگٹ (1,206.61 ڈالر) فی میٹرک ٹن ہوگیا۔
رواں ہفتے اب تک 3.41 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
کوالالمپور میں قائم تجارتی فرم آئس برگ ایکس ایس ڈی این بی ایچ ڈی کے پروپرائٹری ٹریڈر ڈیوڈ نگ نے کہا کہ پام آئل کی قیمتوں میں اضافہ، سویا بین آئل مارکیٹ میں تیزی اور درمیانی مدت میں پیداوار سے متعلق خدشات نے مارکیٹ کے رجحان کو مضبوط بنانے میں مدد دی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں توقع ہے کہ پام آئل کی قیمت 4,800 رنگٹ سے اوپر برقرار رہے گی جبکہ 4,950 رنگٹ پر مزاحمت کا سامنا ہوگا۔
دالیان میں سویا بین آئل کا سب سے زیادہ کاروبار ہونے والا کنٹریکٹ 1.27 فیصد بڑھ گیا جبکہ پام آئل کے کنٹریکٹ میں 0.49 فیصد اضافہ ہوا۔