✕
دنیا

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے

  • ایک رہائشی عمارت کے صحن میں ملبہ گرا ہے جبکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مقامی حکام
شائع اپ ڈیٹ

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، رائٹرز کے عینی شاہد کے مطابق روس نے جمعرات کی علی الصبح یوکرین پر ڈرونز اور میزائلوں سے حملے کیے۔

کیف کے حکام نے، جنہوں نے اس سے قبل ڈرون حملے کے حوالے سے الرٹ جاری کیا تھا، ٹیلی گرام پر بتایا کہ ایک رہائشی عمارت کے صحن میں ملبہ گرا ہے جبکہ نقصانات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یوکرین کی مسلح افواج نے بھی کیف کے لیے بیلسٹک میزائل حملے کا الرٹ جاری کیا۔

حکام کے مطابق وسطی یوکرین کے شہر کریوی ریح میں میزائل ایک صنعتی تنصیب سے ٹکرانے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے۔ کریوی ریح فولاد اور کان کنی کا اہم مرکز اور صدر وولودیمیر زیلنسکی کا آبائی شہر ہے۔

حکام نے مزید بتایا کہ زاپوریژیا میں بھی میزائل حملوں کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوئے۔