کاروبار اور معیشت
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی
- عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 روپے سستا ہوکر 4,358 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا
عالمی و مقامی مارکیٹوں میں بدھ کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 37 روپے سستا ہوکر 4,358 ڈالر فی اونس کی سطح پرآگیا ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا 3700 روپے کم ہوکر4 لاکھ 58 ہزار236 روپے پرآگیا۔
اسی طرح دس گرام سونے کے نرخ بھی 3172 روپے کم ہوکر3 لاکھ 92 ہزار 863 روپے یوگئے۔
یاد رہے کہ منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 461,936 روپے پر برقرار رہی تھی۔
دریں اثنا چاندی کی فی تولہ قیمت 186 روپے کی کمی سے 6800 روپے ہوگئی۔