کاروبار اور معیشت

پٹرول، ڈیزل کی قیمتیں پیر تک برقرار رکھنے کا فیصلہ

  • پٹرول کی قیمت 325.43 روپے فی لٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے فی لٹر پر برقرار
شائع اپ ڈیٹ

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پیر 17 اگست تک پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رہیں گی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق ہفتے کے اختتام تک پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

اس وقت پٹرول کی قیمت 325.43 روپے فی لٹر جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 383.95 روپے فی لٹر ہے۔

پٹرولیم ڈویژن نے ہفتے کو کہا کہ آج اوگرا کی جانب سے قیمتوں پر نظرثانی نہیں کی جائے گی۔

حکومت پیر کو عالمی منڈی میں تیل کی تازہ ترین قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔