دنیا

آبنائے ہرمز مکمل طور پر ہمارے کنٹرول اور انتظام میں ہے، ایران

  • یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ اس اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔
شائع اپ ڈیٹ

ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس کے مطابق ایران کی بسیج نیم فوجی فورس کے سربراہ حسین طیب نے جمعرات کو کہا کہ آبنائے ہرمز ایران کے کنٹرول اور انتظام میں ہے۔

یہ بیان ایک روز بعد سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا تھا کہ اس اہم اسٹریٹجک آبی گزرگاہ پر امریکا کا مکمل کنٹرول ہے۔