کھیل

بنگلہ دیش اور بھارت کی وائٹ بال سیریز بچانے کیلئے کوششیں تیز

  • انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے بنگلہ دیش کی سری لنکا میں میچز کھیلنے کی درخواست مسترد کر دی، جس کے بعد ان کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا گیا
شائع اپ ڈیٹ

بنگلہ دیش اگلے ماہ بھارت کے خلاف چھ میچوں کی کرکٹ سیریز کو بچانے کے لیے کوشاں ہے اور معاملے کو حل کرنے کے لیے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطہ کیا گیا ہے۔

تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل یہ وائٹ بال سیریز گزشتہ سال اگست میں ہونی تھی، لیکن دونوں ممالک کے سیاسی تعلقات کی کشیدگی کے باعث ملتوی کر دی گئی تھی۔

بنگلہ دیش کے وزیر کھیل امین الوزیر نے گزشتہ شب بتایا کہ گفتگو وزرائے خارجہ کی سطح پر جاری ہے اور امید ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے وقت پیدا ہونے والا تعطل جلد ختم ہو جائے گا۔

2024 کے بعد سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار ہونے کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات کشیدہ ہیں۔ امسال فروری میں بنگلہ دیش نے سیکیورٹی تحفظات کی بنا پر بھارت میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے بنگلہ دیش کی سری لنکا میں میچز کی درخواست رد کرتے ہوئے اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کیا تھا۔